علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

ایس آئی او بیدر کی جانب سےغیر مسلم طلباء کیلئے دعوت افطار

بیدر: 20 مئی (اے این ایس) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) بیدر یونٹ کی جانب سے شہر بیدر کے بی سی ایم ھاسٹل واقع نوآباد پہنچ کر وہاں موجود برادران وطن (غیر مسلم) طلباء کیلئے ایک دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی او طلباء میں اسلامی اسلام کے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ سے کوشاں رہی ہے۔ ماہ رمضان المبارک کے موقع پر برادران وطن میں اسلامی تعلیمات اور مسلمانوں سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں کے ازالے کے لئے دعوت افطار کے پروگرامز کا انعقاد کرتی ہے۔ بالخصوص طلبہ اور نوجوانوں میں اسلام کی دعوت دینا ایس آئی او کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے شہر کے نواح میں واقع بی سی ایم ہاسٹل پہنچ کر ایک دعوتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس میں برادر سلمان نے بزبان کنڑی اسلام اور رمضان سے متعلق باتیں رکھیں۔ جبکہ برادر محمد عاقب حسین صدر مقامی ایس آئی او بیدر یونٹ نے طلباء کے درمیان رمضان اور روزہ اور دیگر اسلامی عبادات پر روشنی ڈالیں اس موقع پر طلبہ کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے گئے بعد ازاں طلبہ میں اسلامی لٹریچر پر پر مبنی مختلف کتابچے اور فولڈرس بھی تقسیم کئے گئے. پروگرام میں شریک طلبہ نے بڑی دلچسپی اور یکسوئی کے ساتھ اسلام سے متعلقہ معلومات حاصل کی اور اس طرح کے پروگرام کے ذریعے بھائی چارگی کے فروغ ملنے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر تعلقات کو بہتر بنانے کی بھی بات طلباء نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!