بیدر بند: 11 اکٹوبر کو ہونے والے بیدر بند کو 18 دلت تنظیموں کے وفاق کی تائید
بیدر ضلع انچارج وزیر پربھوچوہان نقلی کاسٹ سرٹیفکیٹ استعمال کررہے ہیں، پربھو چوہان اپنی وزارت سے استعفیٰ دیں: ماروتی بودھے
بیدر: 9/اکٹوبر (وائی آر) مادیگا دنڈورا مادیگا میثلاتی ہوراٹا سمیتی کے کارگذار صدر فرنانڈیز ہپل گاؤں کی قیادت میں یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پربھو چوہان کااستعفیٰ اور سداشیو کمیشن رپورٹ جاری کرنے کے مطالبہ کو لے کر 11/اکٹوبرکو ہونے والے بیدر بند کو کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی کے مختلف گروپس مکمل تائید دے رہے ہیں۔ یہ بات دلت تنظیموں کے وفاق کے چیرمین ماروتی بودھے نے کہی۔
انھوں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع انچارج وزیر پربھوچوہان پرالزام لگایاکہ وہ نقلی کاسٹ سرٹیفکیٹ استعمال کررہے ہیں اور ریاست میں اراکین قانون ساز اور وزیر کی حیثیت سے کئی لوگ اسی کی سیاست میں ملوث ہیں۔ضلع بیدرمیں، بہت سے لوگ شیڈولڈ کاسٹ (ایس سی) کانقلی سرٹیفکیٹ اپنے پاس رکھتے ہیں۔ جعلی ذات کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں کے خلاف ضلع انتظامیہ سے مناسب قانونی کارروائی کا مطالبہ کیاگیا۔
مادیگادنڈور ریزرویشن کمیٹی کے صدر فرنانڈیز ہپل گاؤں نے کہا کہ ریاست میں مختلف18 دلت تنظیموں کے رہنماؤں نے بیدر بند کی حمایت کی ہے۔ اسی دن11اکٹوبر کو8/بجے سے 1 بجے تک شہرکے امبیڈکرسرکل پر ریاست بھر کے 5 ہزار سے زائد مادیگا اور ہولیا طبقہ کے افراد جمع ہوں گے۔ بھگت سنگھ سرکل، شیواجی چوک سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دفتر جاکر ریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف یادداشت پیش کی جائے گی۔ اسی دن، بیدر بند کو سڑک کے دکانداروں، گلیوں کے دکانداروں، ٹرانسپورٹ کے کارکنوں، سرکاری ملازمین اور کالج کے طلباء سے تعاون کریں یہ ہماری ان سے اپیل ہے۔
رمیش داکڑگی نے بھی خطاب کیا جبکہ بدھ بسوا امبیڈکر یوتھ ایسوسی ایشن کے صدر مہیش گورنالکر نے کہا کہ بیدر بند اسی دن کیا جائے گا۔اس پریس کانفرنس میں کرناٹک اسٹیٹ دلت سنگھرش سمیتی کے رمیش کٹی تگاؤں، راجکمار بن نیر، ارون پٹیل، شالیوان بڈی گیر، سری پت راو دینے، ہرلیہ سماج کے راجکمار واگھمارے اور مادیگا سماج کے پردیپ ہیگڑے سمیت دلت یونین کے رہنما شامل تھے۔