کرناٹک کےاسمبلی و پارلیمنٹ کے اراکین کی 24مئی کویدی یورپا نے بلائی میٹنگ
بنگلورو، 20مئی ،مختلف ایکزٹ پول میں کرناٹک میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بڑی جیت کی پیشن گوئی سے پر جوش پارٹی کے ریاستی بی جے پی کے صدر اور اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر بی ایس یدی یورپا نے ووٹوں کی گنتی کے دوسرے دن 24مئی کو نومنتخب راکین پارلیمنٹ کے ساتھ پارٹی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ بلائی ہے۔
پارٹی کے ذرائع کے مطابق مسٹر یدی یورپا نے پہلے یہ میٹنگ نے پہلے یہ 21مئی کو بلانے کامنصوبہ بنایا تھا لیکن اب جمعہ تک کے لئے میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔
تقریباََ تمام ایگزٹ پول جائزوں میں کرناٹ کی مجموعی 28لوک سبھا سیٹوں میں سے بی جے پی کو 18سے 25سیٹیں تک ملنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔ یہ ریاست میں حکمراں اتحادکے معاونین کانگریس اور جنتادل (ایس) کے متحد ہونے کے بعد بھی ممکنہ نتائج کے برعکس ہے۔ پولنگ کے بعد جائزوں میں اتحادی معاونین کے کھاتہ میں صرف تین سے دس سیٹیں جیتنے جانے کا دعوی کیا گیا ہے جو پیشن گوئی کے مقابلہ بہت کم ہیں۔