بیلگاوی میں گھر منہدم: مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 2 لاکھ روپے امداد کا PM مودی نے کیا اعلان
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کرناٹک کے بیلگاوی میں ایک گھر منہدم ہونے کے بعد ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کے لیے وزیر اعظم نیشنل ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے ہر ایک کو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
کرناٹک کے بیلگاوی میں مکان گرنے سے جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔ میرے خیالات غم کی اس گھڑی میں سوگوار رشتہ داروں کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا۔ بدھ کو کرناٹک کے بیلگاوی گاؤں بڈالا انکلگی گاؤں میں شدید بارش کے باعث دیوار گرنے سے 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔