بھالکی میں جمعیت علماء کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کاکامیاب انعقاد
بیدر: 3/اکٹوبر (اے ایس ایم) جمعیت علماء بھالکی کی جانب سے گورنمنٹ ہاسپٹل بھالکی میں ”خون عطیہ کیمپ“ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر81 افراد نے خون کا عطیہ دیا جس میں خواتین کے ساتھ برادران وطن نے بھی حصہ لیا،اس موقع پر مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدرجمعیت علماء بیدر، مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ضلع بیدر نے اپنے خطاب میں خون عطیہ کی اہمیت اور اسکی افادیت پر روشنی ڈالی اور اسکو خدمت خلق کا عظیم کارنامہ بتایا۔
بسوراج وینکے صدر بلدیہ بھالکی،اشوک گائیکورڈ کاؤنسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے دیش کے لئے بھی خون دیا ہے اور دیش واسیوں کے لئے بھی خون دیا ہے،اور آج ہم اسکی مثال دیکھ رہے ہیں عبدالنصیر سابقہ کونسلرنے بھی خطاب میں اس کارخیر کو سراہا،اس موقع پر دھنراج پنچال کونسلر،رؤوف پٹیل کونسلر،محبوب کونسلر، ڈاکٹر عبدالقادر CMO گورنمنٹ ہاسپٹل بھالکی، رفیق کونسلر، حافظ محمد عمر قریشی خازن بیدر، محمدنظام الدین حکیم چٹگوپہ، شیو راج راٹھوڑ چیف آفیسربلدیہ بھالکی،جئے راج کولّا، مہادیو بحیثیت مہمان خصوصی موجود تھے۔
جمعیت علماء بھالکی کی جانب سے ان تمام کی شال پوشی وگل پوشی کی گئی،فصیح الدین سوداگر،احمد مرچی،معز الدینMB،نسیم الدین(شمو بھائی)شفیع الدین MRS،حاجی افتخار،حافظ صابر،مفتی موسیٰ،محمدزبیر، محمدشعیب، محمدسرفراز،مولانا اسحاق رشیدی، حافظ اسلم حسینی بھی موجود تھے۔
مفتی اقبال قاسمی صدر جمعیت علماء بھالکی،مولانا اختر پٹیل رشیدی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء بھالکی، سلیم الدین چودھری رکن جمعیت علماء بھالکی نے بہترین انتظامات کیے، تمام خون عطیہ دہندگان کے لئے جوس، فروٹ اوربسکٹ کا انتظام کیا اور تمام عملہ کے لئے ظہرانہ کا انتظام کیا۔ مفتی اقبال احمدقاسمی کی تلاوت سے اس کیمپ کا آغاز ہوا، سلیم الدین چودھری نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔