ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد: آستانہ بخاریہ میں سالانہ فاتحہ خوانی ونیاز کا اہتمام

ہمناآباد: 30/ستمبر(ایس آر) ہمناآباد میں بروزچہارشنبہ مطابق 21صفر المظفر 29ستمبر کو بعد نماز عصر بمقام آستانہ حضرت سید شاہ قطب الدین حُسینی الحسنی قادری چشتی بخاری ثانی ؒمحلہ خواجہ غریب نواز میں حضور سیدنا شیخ عبدالقاد ر جیلانی پیران پیر ؒ کی سالانہ فاتحہ ونیاز شریف کا اہتمام کیا گیا،بعد نماز عصر صندل مبارک عزیزیہ منزل سے نہایت ہی ادب واحترام کے ساتھ برآمدہوکر آستانہ بخاریہ پہنچا، بعدازاں صندل مالی وچادر گُل کی رسم پیر طریقت حضرت سید شاہ حُسین حُسینی قادری چشتی البخاری المعروف سید پاشاہ حُسینی سجادہ نشین آستانہ بخاریہ نے حضرت سید خواجہ اکمل الدین ثروت سروری اورسید سد یم جذلان جررار بابا کے ہمراہ انجام دئیے۔

بعد ازاں سلام وفاتحہ خوانی اور عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کے لیے دعائے خیر کی گئی اور بعد نماز مغرب تناول تبرک تقسیم کیا گیا۔فاتحہ خوانی میں حیدرآباد، بیدر،گلبرگہ،محبوب نگر،کے علاوہ دیگر مقامات سے شرکت کرنے والے زائرین کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے فاتحہ خوانی اور نیاز شریف میں شرکت فرما کر ثواب دارین وروحانی فیض حاصل کیا۔

اس موقع پر محمد عبدالقیوم بندہ نوازی اے ای ای، سلم بورڈ، سیدیحییٰ محی الدین شاہ قادری،محمد عظیم الدین کارپوریٹر، الحاج عبدالصمد صدر جمعیت القریشی، محمد عرفان قریشی، محمد مصطفی قریشی،سید اکبر علی قادری چشتی بخاری، الحاج محمد فیاض الدین قریشی،محمد صابر بھائی،مولانا محمد معین الدین بند ہ نوازی،الحاج محمد نصیر الدین خلیفہ،رکن بلدیہ محمد مکرم جاہ،محمد ریحان یوتھ کانگریس ضلعی جنرل سیکریٹری، محمد راحیل خلجی، محمدمستان لیڈر،محمد جاوید ٹی ایم سی،محمد خالد، شاہ محمد ابراہیم خلیفہ، سید شکیل صابری خلیفہ، کے علاوہ علماء و حفاظ کی کثیر تعدا موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!