بیدر میں کل SIO کی احتجاجی ریالی، KMDC کا تعلیمی لون فوری جاری کیا جائے
بیدر: 30/ستمبر (اے این این) مینارٹی طلبہ کو KMDC کی جانب سے تعلیمی لون کی سہولت نہ دینے پر طلبہ کے ساتھ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) بیدر یونٹ کی جانب سے ایک احتجاجی ریالی نکالی جائیگی۔ تنظیمی ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ ریالی یکم اکٹوبر 2021، بروز جمعہ صبح 10:30 بجے بسویشور سرکل (نئی کمان) سے امبیڈکر سرکل سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس تک نکالی جائے گی، جہاں ایک میمورنڈم بھی دیا جائے گا۔
ذمہ داران نے بتایا کہ مینارٹی طبقہ کے کئی طلبہ پریشانیوں سے گذار رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے سابق میں دی جارہی اسکالرشپ کو نہ دوبارہ جاری کیاجارہاہے اورنہ ہی نیا تعلیمی لون جاری کیاجارہاہے۔ مینارٹی طبقہ کے کئی طلبہ پریشانیوں سے گذار رہے ہیں۔ اگر وقت رہتے اس مسئلہ کو حل نہیں کیا گیا تو مینارٹی طبقہ کے ہزاروں طلبہ تعلیم منقطع کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
اس لیے KMDC فوری طور پر مینارٹی طلبہ کی اعلیٰ تعلیم کے لئے نئی درخواستیں قبول کی جائیں اور زائد رقم جاری کی جائے۔یہی مطالبہ و مقصد کے پیشِ نظر ایس آئی او طلبہ کے ساتھ احتجاجی ریالی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مقامی تنظیمی ذمہ داروں نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام طلباء سے اس احتجاجی ریلی میں شرکت کی گزارش کی ہے