کرناٹک: نجی انجینئرنگ کالجوں کی فیس میں اس سال نہیں ہوگا اضافہ، ریاستی وزیر کا بیان
ایک ایسے فیصلے میں جس سے طلباء اور والدین کو راحت ملنے کی توقع ہے، کرناٹک حکومت نے نجی انجینئرنگ کالجوں کے ساتھ یہ سمجھوتہ کرلیا ہے کہ جاری تعلیمی سال کے دوران فیسوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ہائر ایجوکیشن کے وزیر سی این اشوتھنارائن کے مطابق وکاس سودھا میں پرائیویٹ کالجوں کے نمائندوں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں لیا گیا۔
“پرائیویٹ کالجوں میں انجینئرنگ کورسز کی فیس ان طلباء کے لیے جنہوں نے اس سال سرکاری کوٹے کے تحت داخلہ حاصل کیا تھا ، وہی رہے گی۔ اشوتنارائن نے کہا کہ فیس دو مختلف سلیب 65,340 روپے اور 58,806 روپے میں ادا کرنا ہوگی۔