سمندری طوفان گلاب شدید دباؤ کے باعث پڑا کمزور
حیدرآباد: سمندری طوفان گلاب پیر کو گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی آندھرا پردیش اور اس سے ملحقہ جنوبی اڈیشہ کی طرف بڑھا اور آج صبح 2.30 بجے یہ شدید دباؤ میں کمزور پڑ گیا۔ یہ اطلاع محکمہ موسمیات نے آج صبح علی الصبح دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان آج صبح 2.30 بجے شمالی آندھرا پردیش اور ملحقہ جنوبی اڈیشہ میں 18.4 ڈگری شمالی عرض البلد اور 83.0 ڈگری مشرقی طول البلد پر میں گوپالپور (اوڈیشہ) سے تقریباً 220 کلومیٹر مغرب-جنوب میں جگدلپور (چھتیس گڑھ) سے 130 کلو میٹر شمال۔ مشرقی اور کالنگ پٹنم (آندھرا پردیش) سے 120 کلو میٹر مغرب میں واقع تھا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کے شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور اگلے 6 گھنٹوں کے دوران شدید دباؤ کے سبب کمزور پڑنے کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمالی ساحلی آندھرا پردیش اور جنوبی تلنگانہ کے بیشتر مقامات پر آج ہلکی سے درمیانی سطح کی بارش ہونے اور مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش کے آثار ہیں۔