ریاستوں سےکرناٹک

بنگلورو: BSF ٹریننگ کیمپ میں 34 فوجی کورونا پازیٹو ملنے پر مچی ہلچل

ملک بھر کے مختلف ریاستوں سے تربیت کے لیے 1000 سے زائد فوجی بنگلورو پہنچے ہوئے ہیں، لیکن اب اس تربیتی کیمپ کو رد کر دیا گیا ہے کیونکہ 34 فوجیوں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو برآمد ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ میگھالیہ واقع شیلانگ سے آئے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے 34 سیکورٹی اہلکاروں کا جب کرناٹک کے یلہنگا بی ایس ایف کیمپ میں کووڈ-19 کے لیے ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ پازیٹو برآمد ہوئے۔ افسران نے احتیاطاً ان کے رابطہ میں آئے 90 جوانوں کو کوارنٹائن کر دیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ملک بھر کی مختلف ریاستوں سے تربیت کے لیے 1000 سے زائد فوجی بنگلورو پہنچے ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جوانوں میں کووڈ انفیکشن پائے جانے کے سبب تربیتی پروگرام رد کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے احتیاطی اقدامات اختیار کرنا شروع کر دیا ہے اور انفیکشن کی صحیح تعداد کا پتہ لگانے کے لیے بدھ کو کیمپ میں سبھی فوجیوں کا کووڈ ٹیسٹ بھی کرایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ 15 ستمبر کو شیلانگ سے تربیت کے لیے 150 جوانوں کی ٹکڑی بنگلورو کیمپ پہنچی تھی۔ تین سے چار دنوں کے بعد کچھ فوجیوں میں کھانسی، سردی اور بخار کی علامت دکھائی دی۔ افسران نے سبھی 150 فوجیوں کی جانچ کی ہے کیونکہ شمال مشرقی ریاستوں میں 19 ستمبر کو بڑی تعداد میں کووڈ انفیکشن کے معاملے درج کیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 فوجیوں کو دیونہلی جنرل اسپتال میں داخل کرایا جا رہا ہے اور دیگر کو بی ایس ایف کووڈ کیئر سنٹر میں رکھا گیا ہے۔ بڑی تعداد میں پازیٹو معاملوں کے ساتھ بی ایس ایف بیس بنگلورو میں اہم کووڈ گروپ میں سے ایک بن گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پورے بی ایس ایف کیمپ احاطہ کو سینیٹائز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!