بیدرضلع بیدر سے

بیدر کے ہیلنگ ٹری اسپتال میں ہڈیوں کے کینسر کا مسلسل 7 گھنٹے تک کیا گیا کامیاب آپریشن

بیدر: 20/ستمبر (اے این این) بیدر شہر کے ہیلنگ ٹری اسپتال نے ایک عظیم سنگ میل حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق بیدر میں پہلی مرتبہ تقریبا 21 سینٹی میٹر کا ایک مہلک ہڈیوں کا ٹیومر آسٹیوسارکوما کامیابی کے ساتھ نکال دیا گیا اور مکمل گھٹنے کی تبدیلی کے لیے میگا پروس تھیسیسس کو استعمال کیا گیا۔

ڈاکٹر سریناتھ گپتا کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک اونکو سرجن نے ڈاکٹر ارشاد نوید آرتھوپیڈک سرجن کے ساتھ مسلسل 7 گھنٹے تک کامیابی سے آپریشن کیا اور بغیر کسی پیچیدہ پیچیدگی کے ہڈیوں کے ٹیومر کو ہٹا دیا۔ گھٹنے کی جوڑ اور ران کی ہڈی کو اعلی معیار کے ٹائٹینیم ٹی کے آر امپلانٹ سے تبدیل کیا گیا۔

اس کامیاب آپریشن کے ساتھ شہر بیدر اب صحت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور یہ آپریشن اس کی مثال ہے۔

ڈاکٹر ارشاد نوید نے ڈاکٹر سریناتھ گپتا کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہیلنگ ٹری ہسپتال کے سرجیکل سیٹ اپ پر اعتماد ظاہر کیا، اور بیدر شہر کے اطراف میں ہائی رسک سرجری کی۔

ڈاکٹر ارشاد نوید نے بتایا کہ ہیلنگ ٹری اسپتال دیگر سپر سپیشلٹی سروسز جیسے پیڈیاٹرک سرجری، نیورو سرجری، یورولوجی، آنکوسرجری اور پلاسٹک سرجری کو بھی کامیابی کے ساتھ انجام دیتا ہے۔

اسپتال کے CEO مسٹر سراج نے بیدر کے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ علاج کے لیے اب بڑے بڑے شہروں کا رخ کرنے کے بجائے اپنے ہی شہر میں تمام سہولیات کے ساتھ مذکورہ خدمات کو استعمال کریں۔ مزید تفصیلات کے لیے 0007 309 1800 یا 08482226655 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!