خبریںقومی

ستمبر 27 کے بھارت بند کو SDPI کی حمایت

نئی دہلی: 19/ستمبر(پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)کے قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ سمیوکت کسان مورچہ کی طرف سے27ستمبر 2021کو بلائے گئے بھارت بند سے اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی بند کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کرتی ہے۔

ایس ڈی پی آئی شروع ہی سے کسانوں کے احتجاج کی بھرپور حمایت کررہی ہے اور ملک بھر میں زرعی قوانین کے خلاف سینکڑوں احتجاجی مظاہرے کرچکاہے۔ کسان یونینوں کے طرف سے مستقل احتجاج اور احتجاج میں 700سے زائد کسانوں کی شہادت کے باوجود، مرکزی بی جے پی حکومت کو کسانوں کے مطالبات سے کوئی سروکار نہیں ہے اور وہ ان کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

زرعی قوانین بھارتی زرعی برادری کیلئے بالکل تباہ کن ہیں اور صرف سرمایہ داروں اور جاگیردار طبقات کیلئے فائدہ مند ہیں۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے کہا ہے کہ ایس ڈی پی آئی کا مرکزی حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر زرعی قوانین واپس لے اور کسانوں کے مطالبات کو پورے کرے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!