بسواکلیان کے قدیم عیدگاہ کی تعمیرِ نو کا کام مکمل
بسواکلیان: 18/ستمبر(ایم این) بسواکلیان شہر کے قدیم عیدگاہ کی ازسرنو تعمیر کا کام ماہ ستمبر 2021 کو مکمل کرلیا گیا۔ یاد رہے بسواکلیان کے عیدگاہ کا کام پچھلے کئی سالوں سے جاری تھا۔ الکل کے گرینائٹ کو تراش اور ٹانکا کر کے تعمیر کیا گیا۔
انجینئر رحمت علی صاحب حیدرآباد کے خدمات کے ساتھ بنگلور اور تامل ناڈو کے کاریگروں سے کام لیا گیا۔ عید گاہ بسواکلیان خوبصورتی اور تاریخ لحاظ سے بہت اہمیت رکھتا ہے اوربسواکلیان کی ملت اسلامیہ کے تعاون سے یہ کام مکمل کر لیا گیاہے۔
سیکریٹری عیدگاہ کمیٹی و ناظمِ تعمیر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عید گاہ کی تعمیر کا ازسرنو کام مکمل ہونے پر عیدگاہ انتظامیہ کمیٹی کے ذمہ داران نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور تعمیر میں تعاون کرنے والے تمام افراد کے حق میں دعا کی۔
اس موقع پر انور بھوسگے، میر تحسین علی جمعدار، امیر سیٹھ، غلام رسول صاحب، چاند پاشا صاحب کباڑی اور اقبال علی گلشن و دیگر موجود تھے۔