جنرل

دولت کی بیٹی مایاوتی دلت سماج سے معافی مانگیں: بی جے پی

نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی کے وزیر اعظم نریندر مودی پر ذاتی حملہ کرنے کی سخت تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ دلتوں کی تحریک سے لیڈر بن کر ابھرنے والی محترمہ مایاوتی اب دولت کی بیٹی بن چکی ہیں اور دلتوں کے مظالم سے انہیں کوئی سروکار نہیں رہ گیا ہے۔

بی جے پی کی سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن اور بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر وجے سونکر شاستری نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ محترمہ مایاوتی کو دلت سماج اور وزیر اعظم سے معافی مانگنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے راجستھان میں ایک دلت لڑکی کی عصمت دری کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے ساتھ پولس اور حکومت کا جو سلوک ہے، اسے دیکھتے ہوئے محترمہ مایاوتی کو خاموشی توڑنی چاہئے اور راجستھان کی حکومت سے حمایت واپس لے لینی چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!