کرناٹک: 4 لاکھ گھروں کیلئے اہل مستحقین کا انتخاب کرنے عہدیداروں کو CM نے دی ہدایت
بنگلورو:11/ستمبر(اے این این) کرناٹک کے وزیراعلیٰ باسوراج بومائی نے جمعہ کو عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف رہائشی اسکیموں کے تحت 4 لاکھ گھروں کے لیے اہل مستحقین کے انتخاب کا عمل شروع کریں۔ سی ایم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر مرکزی حکومت کی جانب سے 4 لاکھ نئے مکانات کا ہدف منظور نہیں کیا گیا، یا کم مکانات کی منظوری دی گئی تو بقیہ مکانات ریاستی حکومت کی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت تعمیر کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 4 لاکھ گھروں کے لیے شہراور دیہی علاقوں میں سماجی اور معاشی طور پر پسماندہ مستحقین کے انتخاب کا عمل شروع کریں۔