طالبان کو ہر ملک سے دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہیئے: فاروق عبداللہ
نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان میں طالبان ہر ایک سے انصاف کریں گے اور ایک بہتر حکومت چلائیں گے۔
فاروق عبداللہ نے کہا، ’’افغانستان ایک الگ ملک ہے۔ انہیں (طالبان) اب اس ملک کو سنبھالنا ہے جو وہاں پر آئے ہیں۔ میں یہی امید کروں گا کہ وہ انصاف ہر ایک سے کریں گے اور ایک اچھی حکومت چلائیں گے۔ جس میں وہ انسانی حقوق کو مدر نظر رکھیں گے اور اسلامی اصول پر چلائیں گے۔ انہیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہر ایک ملک کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات قائم کریں۔‘‘