طالبان حکومت سازی کیلئے بڑی تقریب کی تیاری، 6 ممالک کو بھیجا دعوت نامہ
طالبان نے 6 ممالک کو دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔ جن ممالک کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں پاکستان، قطر، ایران، ترکی، روس اور چین شامل ہیں۔
پہلے خبر سامنے آئی تھی کہ طالبانی حکومت کی تشکیل میں پاکستان کھل کر مداخلت کررہا ہے، اور یہ بھی خبر آئی کہ آئی ایس آئی کی وجہ سے طالبان اور پاکستان حامی حقانی نیٹ ورک میں انتشار پیدا ہو گیا ہے۔
ایک طرف طالبان نے پریس کانفرنس کر کے پنج شیر پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اور دوسری طرف افغانستان میں حکومت سازی کے لیے بڑی تقریب کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق افغانستان کی راجدھانی کابل میں طالبان ایک عظیم الشان تقریب کر انعقاد کرے گا جس کے لیے اس نے چھ ممالک کو دعوت نامہ بھی بھیج دیا ہے۔ جن ممالک کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں پاکستان، قطر، ایران، ترکی، روس اور چین شامل ہیں۔ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ حکومت سازی سے متعلق تقریب کا انعقاد کس دن ہوتا ہے اور اس میں کن ممالک کے نمائندے شریک ہوتے ہیں۔
یہاں قابل ذکر ہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کے روز ایک بیان جاری کر کہا کہ پنج شیر اب طالبان جنگجوؤں کے کنٹرول میں ہے۔ علاقے میں موجود چشم دیدوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہزاروں طالبان جنگجوؤں نے راتوں رات پنج شیر کے آٹھ اضلاع پر قبضہ کر لیا۔ طالبان مخالف جنگجوؤں کی قیادت سابق نائب صدر اور طالبان مخالف احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے کی تھی۔
بہرحال، پہلے ایسی خبر آرہی تھی کہ طالبان کی حکومت کی تشکیل میں پاکستان کھل کر مداخلت کر رہا ہے، اور یہ بھی خبر سامنے آئی ہے کہ آئی ایس آئی کی وجہ سے طالبان اور پاکستان حامی حقانی نیٹورک میں انتشار پیدا ہو گیا ہے۔ اس کے بعد آئی ایس آئی چیف اس انتشار کو ختم کرنے کے لیے کابل پہنچے۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اے چیف جنرل فیض کے کابل پہنچنے کے پیچھے بھی یہی وجہ ہے کہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک میں تال میل نہیں بن پا رہا ہے۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ نئی حکومت میں حقانی گروپ مضبوط حالت میں رہے، جب کہ طالبان کا ایک طبقہ ایسا نہیں ہونے دینا چاہتا۔