حیرت انگیز! بنگلورو میں بولی جاتی ہیں سب سے زیادہ 107 زبانیں
بنگلورو کی اگر سبھی زبانوں کو دیکھیں تو یہاں سب سے زیادہ کنڑ 44 فیصد لوگ بولتے ہیں، اس کے بعد تمل 15 فیصد، تیلگو 14 فیصد، ہندی 6 فیصد جیسی کئی زبانیں بولی جاتی ہیں۔
آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ کرناٹک ریاست کے بنگلورو ضلع میں 107 سے بھی زائد زبانیں بولی جاتی ہیں۔ اس کا پتہ سال 2011 کی مردم شماری کے تازہ تجزیہ میں چلا ہے۔ 2011 کی مردم شماری کا یہ تجزیہ دو ماہرین تعلیم نے کیا ہے۔ ان کے تجزیہ کے مطابق بنگلورو میں تقریباً 107 زبانیں بولی جاتی ہیں، جن میں 22 درج فہرست اور 84 غیر درج فہرست زبانیں شامل ہیں۔ 2011 کی مردم شماری کا جائزہ بروکنگس انسٹی ٹیوشن کے ایک نان ریزیڈنٹ سینئر فیلو شمیکا روی اور ہندوستانی اسٹیٹسٹکس ادارہ معاشیات کے ایسو سی ایٹ پروفیسر مدِت کپور نے لیا۔
بنگلورو کی اگر سبھی زبانوں کو دیکھیں تو یہاں سب سے زیدہ کنڑ 44 فیصد لوگ بولتے ہیں۔ اس کے بعد تمل 15 فیصد، تیلگو 14 فیصد، ہندی 6 فیصد جیسی کئی زبانیں بولی جاتی ہیں۔ تجزیہ نگاروں نے بتایا ہے کہ مردم شماری میں سبھی زبانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ بھلے ہی اس کے بولے جانے والے لوگ کم ہوں یا زیادہ، زبانیں تنوع اور رفتار مہیا کرتی ہیں اور اس سے مثبت معاشی نتائج سامنے آتے ہیں۔
بہر حال، بنگلورو کے علاوہ اگر ملک کے ان دیگر شہروں کی بات کریں جہاں 100 سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں، تو ان میں ناگالینڈ کے دیماپور میں 103 اور آسام میں 101 زبانیں بولی جارہی ہیں۔ سب سے کم زبان بولے جانے والے شہر کو دیکھیں تو ینم کے پڈوچیری، بہار کے کیمور، اتر پردیش کے کوشامبی اور کانپور دیہات کے ساتھ ساتھ تمل ناڈو کے اریالور وغیرہ شہریں ان میں شامل ہیں۔