بسواکلیانضلع بیدر سے

بسواکلیان میں آج شام 7:30 بجے ہوگا احتجاجی مظاہرہ، عوام سے شرکت کی اپیل

بسواکلیان: 5/ستمبر (کے ایس) میسورمیں نوجوان طالبہ کی اجتماعی عصمت دری اور دہلی میں سبیہ سیفی پر بربریت اور اجتماعی عصمت دری، انتہائی سفاکانہ اور بے دردی سے قتل کرنے والوں کی گرفتاری اور سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ بسواکلیان کے عوام اور نوجوانوں نے کیا ہے اور ایسے آنے والے واقعات کو حکومت ضروری اقدامات کرے۔

بسواکلیان میں آج یعنی 5/ستمبر کو شام 7:30بجے کینڈل کے ساتھ شہر میں واقع امبیڈکر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا جس کا اہتمام بسواکلیان کے نوجوانوں کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ شہر کے نوجوانوں نے عوام سے اس مظاہرہ میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!