خدمات سے سبکدوش ہونے والے سرکاری ملازمین کو گھر والے بوجھ نہ سمجھیں
محمد صدیق ڈرائیور آرٹی سی کی سبکدوشی تقریب میں محمد عبدالخالد سابق کنٹرولر کا بیان
ہمناآباد :31/اگست (ایس آر) سرکاری ملازمین خدمات سے سبکدوش ہونے پر گھر والے ان کو بوجھ نہ سمجھیں اور سرکاری ملازمین کو خدمات سے سبکدوش ہونے کے بعد جو رقم ملتی ہے وہ اس کو اپنے پاس سنبھال کر رکھیں۔ ان خیالات کااظہار محمد عبدالخالد سابق کنٹرولر نے محمد صدیق ڈرائیور کی سبکدوشی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کے اکثر سرکاری ملازمین خدمات سے سبکدوش ہونے جو رقم ملتی ہے اس کو اپنی اولاد میں تقسیم کردیتے ہیں اور اپنے پاس کچھ بھی رقم نہیں رکھ لیتے ہیں بعد میں اگر کوئی بیماری یا پریشانی آتی ہے تو اُس وقت اولاد سے پیسہ طلب کرنے کی نوبت درپیش آتی ہے،انہوں نے آر،ٹی،سی کے ملازمین کو تلقین کی کے وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے نبھاتے ہوئے آر،ٹی،سی فائدہ پہچانے کو کامیاب کوشش کریں۔ہمناآباد ڈیپو مینجربی،ونائک نے اپنے خطاب میں محمد صدیق کی خدمات کو خوب سراہا اور ان کی خاموش طبعیت کی تعریف اور ملازمین کو تلقین کی کے وہ ان کی طرح اپنی خدمات کو انجام دیں۔
محمد صدیق 1994میں ہمناآباد ڈیپو سے اپنی خدمات کا آغاز کیا تھا انہوں نے جملہ27سال اپنی خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوگئے اس موقع پر محکمۂ آر،ٹی، سی کی جانب سے ان کی شالپوشی وگُلپوشی کرتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کرتےہوئے الواداع کیا گیا۔ اس خصوصی موقع پر ٹرافک انسپکٹر سُریش،ای،ایس،ٹی،سوپر وائزر بسپّا، ونود، جگدیش، محمداقبال، محمد افسر، محمد مقبول، محمد یونس خان، محمد ناصرخان، محمد حمایت، محمد اعجاز، محمد ضمیر کے علاوہ محکمۂ آرٹی سی کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔