ریاستوں سےضلع بیدر سےکرناٹکہمناآباد

کرناٹک: 470 منتخب PU لیکچررز کے معلق پوسٹنگ مسئلہ کو حل کیا جائے

ہمناآباد:31/اگست (ایس آر) کرناٹک ایکزامنیشن اتھاریٹی بنگلور کی جانب سے جاری 10%ایڈیشنل لسٹ برائے پی یو لیکچررز جس میں تقریباً 470 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ شامل منتخب امیدواروں میں اردو سبجیکٹ کے منتخب امیدوار سید اسد اللہ ولد سید ذکی اللہ متوطن ہمناآباد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 8 مارچ 2021کو KEA بنگلورو کی جانب سے پی یو لیکچررز کی 10 فیصد فہرست جاری کی گئی ہے تاہم ابھی تک پوسٹنگ کو معلق رکھا گیا ہے جس سے تمام منتخب امیدواروں کا مستقبل داؤ پر لگا ہواہے۔

انہوں نے یہ بات بھی بتائی کہ اس پوسٹ کے لئے پہلے2015 اور بعد میں 2017 میں 1253 پوسٹ کے لئے آن لائن عرضیاں لے کر 2018میں مسابقتی امتحانات لئے گئے۔پھر 2019میں تمام اسنادات کی جانچ کے بعداہل امیدواروں کو پوسٹنگ دیا گیا۔اس وقت کے ریاستی وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے مخلوعہ جائیداوں کی بہتات کے پیش نظر دس فیصدپوسٹ بڑھاکر لینے کا تیقن دیا تھا۔

اسی تیقن پر عمل آوری کرتے ہوئے 10 فیصد مزید اہل امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ ہر چند کہ موجودہ وزیراعلیٰ کرناٹک بسواراج آر بومئی اور موجودہ وزیرثانوی تعلیم بی سی ناگیش کو اس ضمن میں یادشتیں پیش کی جارہی ہیں۔ تاہم ابھی تک اس 10 فیصد فہرست پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ مسلسل لاک ڈاؤن کے سبب سب سے زیادہ تعلیم اورتعلیمی ادارے متاثر رہے ہیں۔اور سب سے زیادہ متاثر منتخب کالج و اسکول کے مدرسین ہوئے ہیں۔ منتخب امیدوار سید اسد اللہ نے صحافیوں کے توسط سے ریاستی وزیر اعلیٰ، وزیر تعلیم، وزیر فینانس اور محکمۂ تعلیمات کے افسران سے التماس کیا ہے کہ جلد ازجلد اس مسئلے کو حل کریں۔ تاکہ منتخب پی یو لیکچررز کو راحت ملے اور ان کامستقبل محفوظ ہو جائے۔

دریں اثناء منتخب امیدوارران اپنے اپنے حلقے کے ارکان اسمبلی، ارکان پارلیمان، ارکان وایم ایل سی کے ذریعے ریاستی وزیراعلیٰ و وزیرتعلیم تک اپنی بات کو پہنچاچکے ہیں۔ اس ضمن میں حلقۂ اسمبلی ہمناآباد کے رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر راج شیکھر بی پاٹل اور ایم ایل سی چندر شیکھر بی پاٹل کے توسط سے بھی اس مسئلے کے حل کے لئے نمائندگی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!