نوازخان جنتادل ایس بیدر ضلع کے جنرل سکریڑی نامزد
بیدر: 30/اگست (وائی آر) کرناٹک پردیش جنتادل (سیکولر) کے ضلع صدر رمیش پاٹل سولپور نے 29/اگست کو ایک سرکلرجاری کرتے ہوئے محمد نوازخان کو کرناٹک پردیش جنتادل (سیکولر) بیدر ضلع کاجنرل سکریڑی نامزد کیاہے۔ جس کے پیش نظر سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی بنڈپاقاسم پور، ڈاکٹر راج کمار کڑیال ریاستی جنرل سکریڑی، ضلع اقلیتی سیل کے صدر نبی قریشی اور سٹی صدر سدرشن نے محمد نوازخان کو مبارک با د پیش کی ہے۔ اس بات کی اطلاع پارٹی ذرائع نے دی ہے۔