محمد سلیمان مالک فوجی ہوٹل بیدر کا انتقال پُرملال
بیدر: 29/اگست (اے ایس ایم) قدیم فوجی ہوٹل بیدر کے واقف کار حلقوں میں یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ پڑھی جائیگی کہ جناب محمد سلیمان مالک فوجی ہوٹل عثمانیہ مسجد کامپلکس بیدر کا کل دوپہرمختصر سی علالت کے باعث بعمر 72سال انتقال پر ملال ہوگیا۔ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز عشاء مسجد عثمانیہ بیدر میں مرحوم کے برادر زادے محمد عرفان کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہٴ قبرستان درگاہ حضرت بدر الدین دارین ؒ چدری روڈ بیدر عمل میں آئی۔
جلوس، نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر علماء دین، دینی ملی اورمختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین،عہدیداران برادری بز قصابان، باغبان برادری، دوست و احباب، رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے غم زدہ افراد خاندان کو پرسہ دیتے ہوئے صبر کی تلقین کی اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی۔
مرحوم جناب محمد عثمان صاحب فوجی مرحوم کے فرزند اور جناب محمد جعفر فوجی، محمد حنیف کے حقیقی بھائی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار دختران اورپا نچ فر ز ند ان محمد یونس، محمد عنایت، محمد امتیاز،محمد اعجاز، محمد فیاض میں شامل ہیں۔ محمد مظفر، محمد اظہر، محمد زبیر، محمد لطیف اور محمد مزمل نے دعائے مغفرت کی گزارش کی ہے۔
مرحوم کے فاتحہ سوم برائے ایصال ثواب 30اگست بروز پیر بعد نماز ظہر تا عصر ختم القرآن مجید مسجد عثمانیہ بیدر مقرر ہے۔ بعد نماز عصر فاتحہ و پیشکشی چادر گل بہ مزار مرحوم و مغفور ہونگے۔ فرزندان مرحوم نے شرکت فاتحہ و دعائے مغفرت کی گزارش کی ہے۔