مشہور شاعر منور رانا کا بیٹا تبریز رانا لکھنؤ سے گرفتار
لکھنو: 25/اگست- ایک طرف متنازعہ بیان دینے کے بعد مشہور و معروف شاعر منور رانا کے خلاف دو ریاستوں میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اور دوسری طرف اب ان کے بیٹے تبریز کو گرفتار کیے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق اپنے اوپر فائرنگ کروانے کے ایک معاملہ میں تھانہ کوتوالی، رائے بریلی میں درج مقدمہ کرائم نمبر 21/364 سے متعلق ملزم تبریز رانا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تبریز کو لکھنؤ والے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔