سری لنکا میں حملے سے تعلق رکھنے والے تمام دہشت گرد گرفتار
کولمبو: سری لنکا میں 21 اپریل کو ایسٹر کے موقع پربراہ راست چرچ اور ہوٹلوں میں بم دھماکوں کو انجام دینے ولے تمام دہشت گردوں کو سری لنکائی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے۔ کارگزار پولس سربراہ چاندنا وکرم رتنے نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
وکرم رتنےنے بتایا کہ پولس نے ان حملوں کو انجام دینے والے تمام افراد کی شناخت کر لی تھی اور جب سکیورٹی فورسیز نے انھیں گرفتار کرنے گئے تو کئی افراد نے تو خود کشی کر لی۔
انہوں نے بتایا کہ ان دھماکوں میں شامل دو بم کے ماہر بھی سکیورٹی فورسزکی کاروائی میں مارے گئے اور سکیورٹی فورسز نےا ن کے دھماکہ خیز مادوں کو برآمد کرکے ناکارہ کردیا۔
پولس سربراہ نے بتایا کہ ہم نے اس طرح کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں اور عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے روزانہ کے کاموں کو بغیر کسی ڈر کے انجام دیں ۔ حالانکہ پورے جزیرے پر جو لوگ ان حملوں سے کسی بھی طرح سے جڑے تھے ان میں سے کئی افراد سکیورٹی فورسز کے ساتھ مڈبھیڑ میں مارے جا چکے ہیں یا پکڑےگئے ہیں۔