بیدر: وزڈم اسکول و پی یو کالج میں طلباء کا والہانہ استقبال
بیدر: 25/ اگست (پی آر) سلیم سر ہیڈ ماسٹر وزڈم ہائی اسکول (فار بوائز) بیدر کے پریس نوٹ کے مطابق وزڈم ہائی اسکول و پی یو کالج گرلس اینڈ بوائز کیمپس میں طلباء و طالبات کا پر جوش استقبال کیاکیا۔ تفصیلات کے بموجب ہائی اسکول اور کالج کے طلباء و طالبات کے لیے علیحدہ علیحدہ استقبالیہ پر وگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم ادارہ جات نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کا تعلیمی اداروں کو کھولنے کے فیصلہ کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں، اسکول بند ہونے کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی نقصان بہت ہوا ہے، اس نقصان کی تلافی کی پوری کوشش کی جائے گی۔
NEET اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانا ت کی تیاری کے لیے آف لائن کلاسس کی سخت ضرورت محسوس کی جارہی تھی، انہوں نے مزید ہا کہ ہمارے پاس مدرسین و غیر مدرسین ویکسین لے چکے ہیں، پورے اسکول کو سینی ٹائز کیا جاتا ہے، ماسک، سینی ٹائزر کا استعمال، سوشل ڈسٹنسنگ اور کووِڈ -19 سے بچنے کے رہنما ہدایات پر عمل آوری کی جارہی ہے۔ طلباء و طالبات پر گلاب کی پتیاں بڑی تعداد میں ہر ایک پر نچھاور کی گئیں۔
محترمہ بشریٰ جمال صاحبہ مینجنگ ٹرسٹی نے ہائی اسکول کے لڑکیوں میں تقسیم کیے، جبکہ ڈاکٹر امیمہ فرحان نے کالج کی لڑکیوں کا استقبال کیا اور ان کے درمیان بسکٹس اور ماس تقسیم کیا، دن بھر جشن کا ماحول تھا، بچوں کے چہرے خوشی و مسرت سے چمک دمک رہے تھے، اور وکٹری کا نشان بتا کر اللہ کی حمد گاتے ہوئے اسکول اور کالج میں داخل ہوئے۔ محمد صلاح الدین فرحان جوائنٹ سکریٹری نے طلباء کا استقبال کیا۔ افسر علی نعیمی ندوی نے تمام کی صحت و عافیت اور سلامتی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر مدار سر پرنسپال پی یو کالج، سلیم سر، رفیق سر، مولانا افتخار، محمد نذیر الدین سر، مسیح سر، ساجد سر، عائشہ رضوانہ ہیڈ مسٹریس وزڈم ہائی اسکول (فار گرلس) نکہت مس و دیگر اسٹاف موجود رہے۔