محمد رمضان علی آل انڈیا دلت مسلم او بی سی ویلفیئر اسوسی ایشن کے قومی سکریٹری منتخب
حیدرآباد: 25/اگست (پی آر) آل انڈیا دلت، مسلم، او بی سی ویلفیئر اسوسی ایشن کے بانی صدر جہانگیر پاشاہ نے محمد رمضان علی ولد محمد حسین ورنگل کو آل انڈیا دلت مسلم او بی سی ویلفیئر اسوسی ایشن کا نیشنل سکریٹری نامزد کیا ہے۔ محمد رضوان علی نہایت فعال سماجی خدمتگار ہیں۔ بانی و صدر فقیر جہانگیر پاشاہ نے اس موقع پر انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ دلت مسلم اور اوبی سی کے کاز کے تیئں سنجیدہ جدوجہد کریں گے۔ دلت، مسلم اور او بی سیز کے مسائل کو حکومت کے سامنے پیش کرتے ہوئے ان کی یکسوئی کے لیے جدوجہد کریں گے۔
اس موقع پر دلت مسلم او بی سی ویلفیئر اسوسی ایشن کے نیشنل چیئرمین محمد رفیق نے بھی انھیں مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہاکہ دلت مسلم او بی سی مختلف مسائل کے شکار ہیں۔ ان کے مسائل کی یکسوئی کے لیے جدوجہد کرنے والے افراد کی ہمیشہ سے ضرورت رہی ہے۔ ایسے میں محمد رضوان علی کا اسوسی ایشن میں اہم ذمہ داری کا اٹھانا ایک خوش آئند اقدام ہے۔
محمد رفیق نے امید ظاہر کی کہ وہ دلت مسلم او بی سی کی فلاح و بہبود کے لیے انتھک جدوجہد کریں گے۔ اس موقع پر دیگر ممبران نے بھی محمد رضوان علی نامزد نیشنل سکریٹری کو مبارکباد پیش کی۔