یوپی: آوارہ مویشیوں کی دیکھ بھال کیلئے 50 کروڑ روپئے کی منظوری
لکھنؤ: اتر پر دیش حکومت نے ریاست میں آوارہ مویشیوں کی دیکھ بھال کے لیے 50.00 کروڑ روپئے کی رقم منظور کی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ مویشی پر وری کے ذریعہ حکم نامہ جاری کر تے ہوئے محکمہ مویشی پر وری کے ڈائر کٹر کو مویشی پناہ گاہ کو بہترین طریقہ سے چلانے کے ضمن میں ضروری ہدایت دی گئی ہے۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ منظور رقم مویشیوں کے قیام اور ان کی دیکھ بھال کے لیے کام کرائے جانے اور اس کی مکمل ذمہ داری متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کی ہو گی۔ منظور رقم کا خرچ مویشی پناہ گاہ کے قیام، اسے چلانے اور مویشیوں کی دیکھ بھال کے لیے اگست اور ستمبر تک کیا جائے گا۔ منظور رقم کا استعمال 30 روپئے یو میہ کی شرح سے فی مویشی کیا جائے گا۔