کناڈا، جی-7 اجلاس میں طالبان پر پابندی کی تجویز کی حمایت کرے گا: وزیراعظم کناڈا
کناڈا کے وزیراعظم ٹروڈو سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ طالبان پر پابندی لگانے کی برطانیہ کی پہل کی حمایت کریں گے تو انہوں نے کہا کہ ’’ بالکل ‘‘۔
کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کناڈا منگل یعنی آج جی 7 رکن ممالک کے اجلاس کے دوران دہشت گرد گروہ طالبان پر پابندی کی تجویز کی حمایت کرے گا۔
برطانیہ مبینہ طور پر جی 7 اجلاس کے دوران طالبان پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر زور دے گا۔ طالبان نے 15 اگست کو افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضہ کر لیا تھا اور دنیا کی ترقی یافتہ معیشتیں منگل کو وہاں کی صورتحال پر بات چیت کے لیے میٹنگ کر رہی ہیں۔
مسٹر ٹروڈو سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ طالبان پر پابندی لگانے کی برطانیہ کی پہل کی حمایت کریں گے تو انہوں نے کہا کہ ’’ بالکل ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ جی۔ 7 کے لیڈر یقیناً طالبان کی بحالی کا مقابلہ کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں اور کیا کر نا چاہیے کے معاملے پر یقینی طور پر بحث کریں گے۔