کلیان سنگھ کی موت پر متعدد لیڈران کا گہرے رنج و غم کا اظہار
راجستھان کے متعدد دیگر لیڈروں نے ریاست کے سابق گورنر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے
جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا ، سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے، کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا سمیت کئی دیگر لیڈروں نےریاست کے سابق گورنراور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
اشوک گہلوت نے دعا کی کہ ایشور مرحوم کی روح کو ابدی سکون اور سوگوار کنبے کو یہ صدمہ برداشت کرنے طاقت عطا کرے۔ ڈاکٹر جوشی نے کلیان سنگھ کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ ایشور مرحوم کی روح کو ابدی سکون اور سوگوار کنبے کو قوت برداشت عطا کرے۔
ڈاکٹر پونیا نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلیان سنگھ کی موت انتہائی افسوسناک ہے ۔ وہ قوم پرستی اور ہندوتوا کا ایک بلند حوصلہ تھے ، جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت میں وقف کردی ۔ انہوں نے دعا کی کہ ایشور مرحوم کی روح کو سکون عطا فرمائے۔
محترمہ راجے نے کہا کہ کلیان سنگھ کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ کلیان سنگھ ایک کثیر الجہتی شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے ہمیشہ ہندوستان اور ہندوستانیوں کی ترقی کے لیے کام کیا اور مختلف مواقع پر ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔