ریاستوں سےکرناٹک

دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات کو بڑھانا ہماری ترجیحات میں شامل: مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر

بنگلورو: 20/اگست- مرکزی وزیر مملکت برائے انٹرپرینیورشپ، سکل ڈویلپمنٹ، الیکٹرانکس اور ٹیکنالوجی راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات کو بڑھانے ترجیح دی جائے گی۔

وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر اپنی جن آشیرواد یاترا کے آخری مرحلے میں بنگلورو شہر میں کہا کہ آنے والے دنوں میں مہارت کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی اور کوویڈ کے بعد نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی ذمہ داری ان کی وزارت پر عائد ہوتی ہے۔

چندر شیکھر کے حوالہ سے کرناٹک بی جے پی نے ایک ریلیز میں بتایا کہ “میں اپنے فرائض پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کروں گا۔ بنگلور نے الیکٹرانکس کے میدان میں ناقابل یقین کامیابیاں حاصل کی ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں مزید مواقع موجود ہیں، دنیا ہنر مند نوجوانوں کو چاہتی ہے اور اس سے روزگار کے مزید مواقع بھی پیدا ہوں گے۔”

انہوں نے کہا کہ اس ملک کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے 800 پردھان منتری کوشل مرکز، 20 ہزار تربیتی مراکز ہیں جو مختصر مدت کی تربیت فراہم کریں گے، 14،000 آئی ٹی آئی، 2 ہزار جن تعلیم سنستھان کام کر رہے ہیں۔ تربیت ، نئی تعلیمی پالیسی کے تحت پیشہ وارانہ تربیت کی بھی گنجائش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!