کرناٹک قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 13 ستمبر سے ہوگا: ریاستی کابینہ
بنگلورو: 20/اگست (اے این این) کرناٹک کابینہ نے جمعرات کو ریاستی مقننہ کا اجلاس 13 سے 24 ستمبر تک 10 دن کے لیے بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر جے سی مادھو سوامی نے کہا کہ ہم نے 13 سے 24 ستمبر تک مقننہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ 10 دن کا ہوگا۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد بنگلور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بنگلورو کے ودھان سودہ میں منعقد ہوگا۔