کرناٹک: ناقص سہولیات پر VTU نے 6 انجینئرنگ کالجوں کو بند کرنے کا حکم دیا
حکام نے بتایا کہ 6 کالجوں کے طلباء کو دوسرے کالجوں میں منتقل کیا جائے گا۔
بنگلورو: ویشویشوریہ ٹکنالوجیکل یونیورسٹی (VTU) بیلگاوی نے ناقص سہولیات والے 6انجینئرنگ کالجوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے فیصلہ حالیہ ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ بند کرنے کا حکم موجودہ تعلیمی سال سے لاگو ہوتا ہے اور یونیورسٹی نے ایک پبلک نوٹس جاری کیا ہے جس میں والدین اور طلباء کو 22-2021 تعلیمی سال کے بعد ان کالجوں میں داخلہ لینے سے خبردار کیا گیا
6 کالجس جو تمام نجی غیر امداد یافتہ ہیں، بنگلورو میں الفا کالج آف انجینئرنگ اور بیلگاوی میں شیخ کالج آف انجینئرنگ، بنگلورو میں اسلامیہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، چمراج نگر میں اکالویہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، کے جی ایف میں سری ونایکا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور بی ٹی ایل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور بنگلور میں مینجمنٹ کے نام شامل ہیں۔
ایک سینئر عہدیدار نے کہا ، “بنیادی ڈھانچے کی کمی ، نشستیں بھرنے میں دشواری ، ناقص معیار تعلیم بند ہونے کی بڑی وجوہات تھیں۔” عہدیدار نے کہا کہ بار بار نوٹس دینے کے بعد بھی چار کالجوں نے جواب دینے کی زحمت نہیں کی۔
حکام نے بتایا کہ چھ کالجوں کے طلباء کو دوسرے کالجوں میں منتقل کیا جائے گا۔ وی ٹی یو کے رجسٹرار ڈاکٹر اے ایس دیش پانڈے نے کہا ، “ہمیں ابھی تک ان کالجوں میں داخل ہونے والے طلباء کی صحیح تعداد حاصل کرنی ہے تاکہ قریبی کالجوں میں منتقل کیا جا سکے۔”
نوٹس میں یونیورسٹی نے کہا کہ دوبارہ الاٹمنٹ کے عمل کا نوٹیفکیشن الگ سے جاری کیا جائے گا۔ “ان کالجوں میں نئے داخلہ کے خواہشمند طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نوٹ لیں۔ اگر کوئی طالب علم ان اداروں میں داخلہ لے کر آگے بڑھتا ہے تو یونیورسٹی ذمہ دار نہیں ہوگی۔
یاد رہے پچھلے 2 سالوں میں VTU کے تحت 12 کالج بند ہو چکے ہیں۔ 19-2018 اور 20-2019 کے دوران 6 انجینئرنگ کالج بند ہوئے۔