بیدرضلع بیدر سے

رنجہول کھینی اور اوراد (ایس) میں مفت ہیلتھ سکریننگ کیمپ، 900 افراد مستعفید

بیدر:17/اگست (وائی آر)ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر، نوجوان رہنما سنتوش کمار گھوڑے اور ان کی ٹیم نے بیدر تعلقہ کے رنجہول کھینی اور اوراد (ایس) کیمپ میں 900 افراد کے صحت کی مفت جانچ کی۔ ڈاکٹر سندیپ گھوڑے، ڈاکٹر آکاش، ڈاکٹر ستیش، ڈاکٹر آنند، سنتوش گوکھلے اور ٹیم نے رانجہول کھینی میں 500 اور اوراد (ایس) میں 400 لوگوں کی جانچ کی اور ضرورت مندوں کو ادویات فراہم کیں۔80 افراد کی کوویڈ جانچ کی۔ لوگوں میں ایک ہزار ماسک، اورنوجوانوں میں ٹی شرٹس مفت تقسیم کئے گئے۔

کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے سابق سکریٹری روحی داس گھوڑے نے کہا کہ کوویڈ کیس میں صحت کی دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی مدد کے لیے مفت ہیلتھ چیک اپ کا اہتمام کیا گیا۔کوئی بھی چیز تب ہی حاصل کی جا سکتی ہے جب صحت اچھی ہو۔ اسلئے صحت کو برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ اگر کوئی صحت کا مسئلہ پایا جائے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجو ع ہوناچاہیے۔آزادی کی 75 ویں سالگرہ کا مقصد مختلف فلاحی پروگراموں کا انعقاد ہے۔

نوجوان رہنما سنتوش کمار گھوڑے نے کہا کہ دونوں گاؤں میں صحت کی جانچ کا بہت بڑا رسپانس ملا ہے۔ تعلقہ پنچایت سابق رکن انیل کمار مجگے، رانجہول کھینی گرام پنچایت صدر بھدری ناتھ کھینی، نائب صدر منوج، ممبران اشوک، ملپا،اور لیڈران میں سوریا کانت دلپتی موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع سنتوش گھوڑے کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!