بیدرضلع بیدر سے

بلیک فنگس سے متاثرہ اشخاص کا مفت علاج ہوگا: ڈپٹی کمشنربیدر

بیدر: 16/اگست (وائی آر) محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے ایڈیشنل چیف سکریڑی نے ایک سرکلر جاری کیاہے۔ جس میں بتایاگیاہے کہ بلیک فنگس(میوکورآئی کوسس) سے متاثرہ افراد دواخانہ سے صحت یاب ہونے کے بعد انہیں مفت علاج فراہم کرنے کے اقدامات کرنے کو کہاگیاہے۔ یہ بات آج ڈپٹی کمشنر رامچندرن۔ آرنے بتائی۔ میسور ضلع میں وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ لیاگیاہے۔

محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر کے بموجب ریاست میں میوکورمائی کوسس(بلیک فنگس) سے متاثرہ افراد کا تمام سرکاری میڈیکل کالج کے اسپتالوں، ضلع اسپتال اورتعلقہ اسپتال میں مفت علاج ہونے کی بات ڈپٹی کمشنر نے بتائی۔ یہ خبر محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ بیدرکی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!