بسواکلیانضلع بیدر سے

عوام کی بہتر صحت کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے: ایم ایل اے بسواکلیان

بسواکلیان رکن اسمبلی شرنو سلگر نے تعلقہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا جائزہ لیا

بسواکلیان: 14/اگست (کے ایس) رکن اسمبلی بسواکلیان نے تعلقہ میں عوام کی صحت سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے لئے تعلقہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے افسران اور ڈاکٹرس کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس طلب کیا تھا۔ اس اجلاس میں رکن اسمبلی شرنو سلگر نے ہیلتھ افسران سے تبادلۂ خیال کرتے ہوئے عوام کی صحت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صحت افسران سے کہا کہ عوام کی بہتر صحت کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام وبائی امراض اور کوویڈ 19کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔ اس موقع پر تعلقہ ہیلتھ آفیسر کے علاوہ محکمۂ صحت کے دیگر عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!