ضلع بیدر سےہمناآباد

لیلین پبلک اسکول، راجیشور کے 10ویں جماعت کے صد فیصدنتائج

ہمناآباد:11/اگست (ایس آر) ہمناآباد کے موضع راجیشور میں خان ایجوکیشن ٹرسٹ کے ماتحت چلنے والے لیلین پبلک اسکول کے بھی دسویں جماعت کے نتائج صدفیصد آئے ہیں نتائج کی تفصیلات صدر مدرسہ محترمہ سیدہ جبین نے بتلاتے ہوئے کہا کے اس مرتبہ دسویں جماعت کاامتحان جملہ 43طلبہ و طالبات نے لکھا جس میں دو طالب علم فرسٹ رینک آئے ماباقی 41طالب علم فرسٹ کلاس پاس ہوئے ہیں۔

اسکول کے ٹاپر دو طالب علم رہے شیخ مُطیف ولدشیخ عظمت اور سمیر شاہ ولد لاڈلے مشائخ رہے ہیں ان دونوں نے منجملہ 625نمبرات میں سے 603 نمبرات حاصل کیے ہیں اوران دونوں کی کامیابی کا تناسب % 96.48 رہا ہے۔ کنڑا کے پرچہ میں 31طلبہ و طالبات، سماجی سائنس میں 7طلبہ و طالبات،اور سائنس کے پرچہ4طلبہ و طالبات نے 100نمبرات حاصل کئیے ہیں۔

لیلین پبلک اسکول راجیشور کا دسویں جماعت کا یہ چوتھا بیاچ تھا چاروں بیاچ کے نتائج صدفیصد آئے ہیں 3 مرتبہ صد فیصد نتائج آنے پر محکمۂ تعلیمات کی جانب سے لیلین پبلک اسکول کو تہنیت پیش کی گئی ہے،رواں تعلیمی سال سے اسکول انتظامیہ کی جانب سے کالج کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جہاں سائنس،آرٹس اور کامرس میں داخلے جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!