ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد: شادان پبلک اسکول کے 10ویں جماعت کے نتائج صد فیصد

ہمناآباد:11/اگست (ایس آر) ہمناآباد کے شادان پبلک اسکول کے 10ویں جماعت کے نتائج صد فیصد آئے ہیں۔ نتائج کی تفصیلات بتلاتے ہوئے صدر مدرس شیخ ذاکر حُسین نے کہا کے اس مرتبہ شادان پبلک اسکول سے دسویں جماعت کا امتحان جملہ 61طلبہ و طالبات نے لکھا جس میں 5طلبہ و طالبات نے رینک کلاس میں پاس ہوئے، ماباقی56طلبہ و طالبات فرسٹ کلاس پاس ہوئے ہیں۔

جویریہ فاطمہ بنت شیخ جیلانی اسکول کی ٹاپر رہیں، انہوں نے منجملہ 625 نمبرات میں سے 587نمبرات حاصل کیے۔ ان کی کامیابی کا تناسب 94فیصدر ہا ہے۔ کنڑا کے پرچہ میں 12طلبہ و طالبات نے 100نمبر حاصل کیے اور اُردو کے پرچہ میں 2طالب علموں نے 125نمبرات حاصل کیے ہیں۔

یاد رہے شادان پبلک اسکو ل ، ہمناآباد کا دسویں جماعت کا یہ 10واں بیاچ تھا ، 5بیاچ کے نتائج 100 فیصدآئے ہیں اور پانچ بیاچ کے نتائج 99%فیصد آئے ہیں،مسلسل تین مرتبہ 100%فیصد تنائج آنے پر محکمۂ تعلیمات کی جانب سے شادان پبلک اسکول کو توصیفی صند بھی عطاء کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!