بیدر میں مہاراشٹر بارڈر پر مزید چیک پوسٹیں قائم کیے جائیں گے: ضلع انچارج منسٹر پربھو چوہان
بیدر ضلع انچارج وزیر پربھو چوہان نے اتوار کو ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کوویڈ 19 کی ممکنہ تیسری لہر کے امکانات کو کم کرنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے۔
بیدر: 9/اگسٹ (اے این این) بیدر ضلع انچارج وزیر پربھو چوہان نے اتوار کو بیدر میں کرناٹک-مہاراشٹر سرحدوں پر اضافی چوکیاں قائم کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام بارڈر چیک پوسٹوں پر مزید ٹیسٹ سینٹرز چلائے جائیں اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی جائے کہ وہ ضلع میں میڈیکل آکسیجن کا وافر ذخیرہ یقینی بنائیں۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر آر رامچندرن نے بتایا کہ ضلع میں کل 6 چیک پوسٹیں کام کر رہے ہیں۔ ان میں کمال نگر تعلقہ میں 4 اور اورود تعلقہ میں 2 شامل ہیں۔
یاد رہے بیدر کرناٹک کے چند اضلاع میں سے ایک ہے جہاں گزشتہ چند دنوں میں کوویڈ 19 کے نئے کیسوں کو سنگل ڈیجیٹ میں رپورٹ کیا گیا ہے۔ سرحدی ضلع بیدر میں اس وقت صرف 13 ایکٹو کیسز ہیں۔