بگدل: محمد عبدالوحید مقطعدار کی دختر کا عقد مسعود
بیدر: 6/اگسٹ(اے ایس ایم) ڈاکٹرالحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی کی سرپرستی میں محمد عبدالوحید مقطعدار بگدلی کی دختر کا عقد مسعود جناب محمد جیلانی صاحب موظف ریلوے ساکن اسد بابا نگرحیدرآباد کے فرزند محمد واجد کے ساتھ کل بعد نماز عصر درگاہ آستانہ قادریہ بگدل میں بحسن خوبی انجام پایا۔ محمد محبوب علی مغربی مؤذن نائب قاضی بگدل نے خطبہ نکاح پڑھا اور مختصر خطاب کیا۔
خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی نے دعائے سلامتی فرمائی۔ محفل عقد و پرتکلف ضیافت میں بگدل، بیدر، حیدرآباد، آندھراپردیش وتلنگانہ، مہاراشٹرا اور بیدر کے مختلف تعلقہ جات کے علمائے دین، صحافی، کسان، ماہرین قانون، ماہرین صحت، ماہرین تعمیرات، گتہ داران، تاجرین دوست واحباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے عقائدین کو مبارکباد دی اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔
غلام محمد سلطان احمد مقطعدار بگدلی چشتی مرزائی صاحب کی نگرانی میں محمد ظہیرالدین، محمد مختار احمد، محمد ضمیر الدین مقطعداران، سیدعثمان، ڈاکٹر محمد اسمٰعیل قادری الچشتی، محمد تجمل حسین، احمد جانی، محمد مبین، محمد جیلانی فیملی و مقطعدار فیملی نے تمام مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔