ہمناآباد APMC صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام، MLA اخلاقی طور پر مستعفی ہوجائیں، سبھاش کلور کا مطالبہ
ہمنااباد: 31/جولائی (ایس آر) اے پی ایم سی صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ثابت ہونے پر اخلاقی طور پر رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل مستعفی ہوجائیں۔ یہ بات بی ایس ایس کے چیرمین سبھاش کلور نے ہمناآباد میں امبیڈکر چوک پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کے رکن اسمبلی نے جو تحریک عدم اعتماد لائی ہے وہ غیر قانونی ہے اور وہ اس تحریک میں ناکام ثابت ہوچکے ہیں بھدریش پاٹل کے ساتھ 9 اراکین ہیں اور یہ صدر کے عہدے پر برقرار ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر سدھو پاٹل نے کہا کے اے پی ایم سی کے اجلاس میں صرف 7 اراکین نے شرکت کی ہے بقیہ اراکین نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے، آنیوالے دنوں میں اے پی ایم سی کے تحت بہترین کام انجام دئیے جائیں گے۔ جو کسانوں کے حق میں ہو نگے۔ حکومت سے فنڈ منظور کرواکر اے پی ایم سی کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔
تحریک عدم اعتماد ناکام ثابت ہو نے پر بی جے پی کے کارکنان نے امبیڈکر چوک پر زبردست آتشبازی کی اور پارٹی کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔