خبریںعالمی

طالبان کا اقوام متحدہ کے دفتر پر حملہ

جمعہ کے روز نامعلوم حملہ آوروں نے ہرات واقع اقوام متحدہ کےدفتر کے احاطے کو نشانہ بنایا جس میں ایک افغانستانی پولیس افسر کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

طالبان نے افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں اقوام متحدہ کے دفتر کے احاطے میں ایک اور حملے کو انجام دیا ہے۔ وزرات دفاع کے ترجمان فواد امن نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔

اس سے پہلے افغانستان میں یونائیٹیڈ نیشنس اسسٹنٹ مشن اِن افغانستان (یو این اے ایم اے) نے اطلاع دی تھی کہ جمعہ کے روز نامعلوم حملہ آوروں نے ہرات واقع اقوام متحدہ کےدفتر کے احاطے کو نشانہ بنایا جس میں ایک افغانستانی پولیس افسر کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

مسٹر امن نے ٹویٹ کیا،’طالبان کے جنگجوؤں نے آج ہرات کے گذرہ ضلع میں اقوام متحدہ کے دفتر پر پھر حملہ کیا۔افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورسز (اے این ڈی ایس ایف) جنگجوؤں کا مقابلہ کر رہے ہیں‘۔

غورطلب ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی واپسی کے درمیان طالبان کے حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس دوران افغانستان کے سرکاری سلامتی دستوں اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان کشیدگی بھی بڑھی گئی ہے۔ حال ہی میں فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی بھی ایسی ہی ایک جھڑپ میں ہلاک ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!