بسواکلیانضلع بیدر سے

بسواکلیان: 8 سالہ طوبیٰ مہرین نے صرف 20ماہ میں کیا قرآن کامکمل حفظ

بسواکلیان: 31/جولائی (کے ایس) حافظہ طوبیٰ مہرین بنت حافظ عمران ساکن مدینہ کالونی، بسواکلیان میں معصوم لڑکی نے ساڑے 8 سال کی عمر میں محض 20 ماہ 12دن میں معہ تجوید مکمل قرآن مجید حفظ کیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران حافظ عمران صدر جمیعت العلما ہند بسواکلیان نے اس لاک ڈاؤن کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنی لڑکی طوبیٰ مہرین کو روزانہ حفظ کروا کر اس بچی کو دوسال میں مکمل حفظ کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ کاش ہمارے اساتذہ جو دو سال سے اپنے گھروں میں موجود ہیں اسی طریقے سے اپنی ایال کو دینی تربیت سے سرفراز کرپاتے، لیکن ایسا بہت کم دیکھا گیا ہے۔ اللہ سے دعا ہیکہ اس لڑکی کی طرح تمام لڑکے لڑکیوں کو خالی اوقات کا صحیح استعمال کرنے کی توفیق دے۔

اس معصوم لڑکی نے مکمل قران حفظ کرکے یہ بتادیا کہ دلچسپی اور جذبہٴ ایمانی کے ساتھ اگر کسی بھی کام کو مسلسل انجام دینے کا فیصلہ کیا گیا تو جلد سے جلد اسکے اچھے نتائج اخذ ہونگے۔ اللہ سے دعا ہیکہ اس لڑکی کو مزید دینی صلاحیتوں سے نوازے اور والدین کو اسکا اجر حاصل ہو۔ آمین!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!