بیدرضلع بیدر سے

عیدگاہ بیدر(سنی) میں نمازِعیدالاضحی سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد

بیدر: 16/ جولائی (وائی آر)عیدگاہ (سنی) بیدر کا ایک اجلاس آج 16/جولائی 2021 بروز جمعہ زیر نگرانی ضلع وقف آفیسر محترمہ صالحہ بیگم دفتر عیدگاہ بیدر(سنی) روبرو نیا بس اسٹائنڈ، اودگیر روڈ بیدر منعقد ہوا۔ جس میں عیدگاہ بیدر (سنی) کے اڈمنسٹریٹر جناب اختر محی الدین، شاہ موسیٰ محی الدین قادری، محمدغوث قریشی، محمد فراست علی ایڈوکیٹ، خواجہ شیخ سلیم اور محمد جاوید احمدبھی شریک تھے۔ کورونا وبا کے ضمن میں حکومت کرناٹک کی گائیڈ لائن زیر بحث آئیں۔ اور فیصلہ کیاگیاکہ نما زعید الاضحی کے انعقاد کے لئے حکومت کی نئی گائیڈ لائن کے ہم منتظر رہیں گے۔

اسی طرح وزارت اوقاف کی جانب سے بھی آنے والی گائیڈ لائن ہمارے پیش نظر رہیں گی۔ اور اس کے مطابق نماز عید الاضحی سے متعلق قطعی فیصلہ لیاجائے گا۔ فی الحال حکومت کرناٹک کے موجودہ احکامات کہ”عیدگاہ یاکھلے میدانوں میں مذہبی اجتماعات نہ ہوسکیں گے“، اسی کو پیش نظررکھاگیا اور امارت شرعیہ کرناٹک کی عوام الناس کے لئے جاری اپیل کو بھی سامنے رکھتے ہوئے عیدگاہ بیدر میں نماز عیدالاضحی کے نہ ہونے کااعلان کرنے پرہم مجبور ہیں۔

19/جولائی سے قبل نئی گائیڈ لائن جو بھی آئیں گی ضلع وقف بورڈ اور عیدگاہ (سنی) بیدر کااڈمنسٹریٹر ان گائیڈلائن کو بھی مسلمانان بیدر تک سرعت کے ساتھ پہنچانے کے پابند ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ عیدگاہ بیدر کا اہلیان بیدر تعاون فرماتے ہوئے کوویڈ۔19کے ہنگامی ایام میں بھی اپنے عظیم الشان اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں گے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ کورونا جیسی مہلک وباء کا ساری دنیا اورخصوصاً بیدر سے خاتمہ فرمادے، آمین۔ اس بات کی اطلاع عیدگاہ (سنی) بیدر کے اڈمنسٹریٹر جناب اختر محی الدین مؤظف انجینئر نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!