یوگی حکومت کانوڑ یاترا کرانے کا فیصلہ تبدیل کرے، سپریم کورٹ کی ہدایت
کانوڑ یاترا کے حوالہ سے سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے یوگی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ یاترا کرانے کے اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرے۔ سپریم کورٹ نے کہا بادی النظر اس پر ہم سب کو تشویش ہے اور زندہ رہنے کا حق بنیادی حقوق میں بالاتر رکھا گیا ہے۔ ہندوستان کے شہریوں کی صحت اور ان کے زندہ رہنے کا بنیادی حق سب سے پہلے ہے اور دوسرے جذبات یہاں تک کہ مذہبی معاملے بھی اس کے بعد آتے ہیں۔‘‘
سپریم کورٹ نے کہا کہ یوگی حکومت پیر کے روز تک کانوڑ یاترا کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے اور عدالت عظمیٰ کو مطلع کرے، بصورت دیگر سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ صادر کر دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس معاملہ میں سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے اور مرکزی حکومت کے علاوہ یوپی اور اتراکھنڈ حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔
یوپی حکومت نے آج ہی ایک حلف نامہ دائر کر کے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ ریاست میں کانوڑ یاترا پر پوری طرح روک نہیں لگائی گئی ہے اور علامتی طور پر اس کے اہتمام کا فیصلہ لیا گیا ہے۔