بیدر میں یونیورسیل انٹر پرائزیز کا افتتاح
بیدر:13/جولائی (اے ایس ایم) شہر بیدر میں یونیورسیل انٹر پرائزیزروبروریکس ہوٹل بیرون شاہ گنج بیدر کا افتتاح ہوا۔ ٹاٹاپینٹ، پلمبنگ اور بلڈنگ مٹیریئل کے سامان دستیاب ہیں۔افتتاحی تقریب میں جناب محمد لیاقت علی خان شاکر سابق رکن بلدیہ بیدر، محمد عامر پاشاہ سابق معتمد عمومی عیدگاہ کمیٹی بیدر،محمد عبدالسلیم سجادہ نشین، محمد اسحاق موڈرن شوز، محمد تاج الدین، محمد رفیع الدین نوری، محمد شکیل خان، محمد عبدالستار گھڑی ساز، محمد عبدالصمد منجووالا اور شہر کی معزز شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے محمد واجد حسین کو مبارکباد دی۔ محمد جاوید پروپرائٹر رائل آپٹیکل کی سرپرستی میں محمد ساجد،محمد مصباح، واجد حسین فیملی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔