مختصر مگر اہم

’مہنگائی کا وکاس جاری…‘ راہل گاندھی کا مودی حکومت پر طنز

نئی دہلی: ملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی کے درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’مہنگائی کا وکاس جاری، اچھے دن پہ بھاری۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے پی این جی اور سی این جی پرائز ہائیک ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا ہے۔

خیال رہے کہ پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار ہو رہے اضافہ کے درمیان یکم جولائی کو ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا اور اس کے بعد ایک روز قبل دہلی میں سی این جی اور پی این جی کے داموں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی اس مسئلہ پر لگاتار حکومت پر حملہ بول رہے ہیں اور عوام کو راحت فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!