مختصر مگر اہم

چچا پارس کو مودی کابینہ میں شامل کیے جانے سے ناراض چراغ پاسوان پہنچے دہلی ہائی کورٹ

نئی دہلی: مرکزی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے آج جن 43 لیڈروں کو راشٹرپتی بھون میں حلف دلایا گیا، ان میں ایل جے پی کی طرف سے آنجہانی رام ولاس پاسوان کے بھائی اور چراغ پاسوان کے چچا پشوپتی پارس کا نام بھی شامل ہے۔ اس خبر سے چراغ پاسوان بہت ناراض ہیں دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ انھوں نے پارٹی آئین کا حوالہ دیتے ہوئے دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔ چراغ کا کہنا ہے کہ پارٹی مخالف سرگرمی اور اعلیٰ قیادت کو دھوکہ دینے کے سبب ایل جے پی سے پشوپتی کمار پارس کو پہلے ہی باہر کا راستہ دکھایا جا چکا ہے اور انھیں مرکزی کابینہ میں شامل کرنے پر پارٹی سخت اعتراض درج کراتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!