ہمراہی میریج بیورو اور خُدام ملّت کی جانب سے “رشتوں کے مناسب جوڑ” کا کامیاب انعقاد
ممبئی: 5/ جولائی (پی آر) جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر نے خدّام ملّت کے اشتراک سے ایک میریج بیورو کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں رشتوں اور ان کی پروفائل کی مناسبت سے جوڑوں کو اُن کے والدین کے ساتھ ملاقات کروائی گئی۔ یہ پروگرام الفلاح اسکول ایل آئی جی کالونی کُرلا مغرب میں منعقد کیا گیا۔
لوک ڈاؤن کے سبب کئی مرتبہ سے یہ پروگرام ملتوی ہوتا جا رہا تھا،بہر حال آج اُس کا انعقاد ہو گیا۔ 65 رجسٹرڈ رشتے موجود رہے اور مزید نئے رشتوں کے پروفائلز کو بھی شامل کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن سے ہوا۔پھر جماعت اسلامی ہند حلقہ خواتین کی ذمّہ دار ممتاز شیخ صاحبہ نے کیمپ کے اغراض ومقاصد پیش کیے۔جِسمیں اُنہوں نے رشتوں کی ترجیحات کو پیش کیا۔اور اس ترجیح میں اوّلیت دین داری کو دی جائے،اس بات کی طرف توجہ مبذول کروائی۔ نکاح کے متعلق لازم امور پر گفتگو کی۔ لڑکیاں تعلیم میں آگے بڑھتی جا رہی ہے لیکن ویسا رویّہ لڑکوں میں دکھائی نہیں دے رہا، لہٰذا لڑکوں کی تعلیم کی طرف بھی توجہ دی جائے تاکہ مناسب جوڑ مل سکے۔
ساتھ ہی ساتھ اولاد کی مناسب تربیت کہ وہ ارتداد کے شکار سے بچ سکیں۔ کیٹیگری کے اعتبار سے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کو والدین کے ساتھ متعارف کروایا گیا۔ جماعت اسلامی ہند اور خُدام ملّت کے اس کام کو شرکا نے بہت سراہا اور مستقبل میں ایک اچھی پہل کا اشارہ دیا۔