ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک:1 تا 10ویں کلاس کے1کروڑ طلبہ میں 31.3 لاکھ کے پاس ڈیجیٹل ڈیوائسزاور37.8 لاکھ کے پاس انٹرنیٹ نہیں

بنگلورو: 2/جولائی (اے این این) جمعرات کو ایک سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرناٹک میں 31.3 لاکھ سے زیادہ طلباء کے پاس ڈیجیٹل ڈیوائسز نہیں ہیں، 37.8 لاکھ کے پاس انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے اور 8.7 لاکھ گھروں میں ٹیلی ویژن یا ریڈیو نہیں ہے۔ محکمہ پبلک انسٹرکشن نے یہ رپورٹ جاری کی ہے۔ جس میں گیجٹ اور دستیابی کی تفصیل ہے، کیونکہ کرناٹک میں ہزاروں سرکاری اور ریاستی بورڈ اسکول ورچوئل انداز میں تعلیمی سال 22-2021 کے لئے دوبارہ کھولے گئے۔ ریاست میں اول کلاس (1) سے دسویں (10) کلاس تک 1 کروڑ سے زیادہ بچے داخل ہیں۔ 

ان نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے طلبا کی ایک بڑی تعداد مرکزی دھارے کی تعلیم سے محروم ہوسکتی ہے۔ 2020 کی طرح یہ بھی امکان نہیں ہے کہ انہیں جلد ہی کسی بھی وقت آن کیمپس کی باقاعدہ کلاسوں کے لئے بلایا جائے۔ آن لائن طریقوں جیسے واٹس ایپ اور یو ٹیوب، اور ڈی ڈی چندنا چینلز کے ذریعے سیکھنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!